74

مردان‘ گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق

مردان۔ مردان میں مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں تین بچے جاں بحق جبکہ ماں زخمی ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مردان کے علاقے محب بانڈہ میں مکان کی چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق اور ماں زخمی ہوگئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والے بچوں میں ایک بھائی اور دو بہنیں شامل ہیں۔ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمی ماں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔