41

بیرون ملک جائیدادیں رکھنے والے خیبر پختونخوا کے شہریوں کے نام

پشاور۔یو اے ای میں جائیدادیں بنانے والے خیبر پختونخوا کے 11امراء کے نا موں کو جاری کرتے ہو ئے انہیں نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ان کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں خیبر پختونخوا میں پشاور ، ابیٹ آباد کے امراء شامل ہیں ۔ جن میں پشاور کی ایک خاتون بھی شامل ہیں جبکہ ان میں سے بعض افراد نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایف آئی اے کی اس فہرست میں ان کا غلطی سے اندراج کیا گیا ہے

ان کے دبئی ، شارجہ میں ایک ایک اور دو دو سے زائد رہائش گاہیں موجود ہیں ایف آئی اے ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جائیدادیں رکھنے والوں میں ابیٹ آباد کے دو افراد شامل ہیں جبکہ باقی کا تعلق پشاور سے ہے جن میں سیاسی شخصیات ، سابق بیورو کریٹس بھی ہیں ایف آئی اے پشاور زون اور ابیٹ آباد زون کو ان کی تفصیلات بھی ارسال کی گئی ہیں ۔