47

فرانس میں عرب شہزادی کے زیورات چوری

پیرس۔فرانس میں شادی کے دوران ہوٹل سے عرب شہزادی کے 10 لاکھ ڈالر مالیت کے زیورات چوری ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیرس میں ہونے والی شادی کی شاہانہ تقریب اس وقت افراتفری کا شکار ہو گئی جب عرب شہزادی امیرا التاویل نے انکشاف کیا کہ اس کے ایک ملین ڈالر مالیت کے زیورات رٹز ہوٹل سے چوری ہو گئے ۔

شادی کی تقریب میں اوپرا ونفری بھی اپنے بہترین دوست گائل کنگ کے ساتھ شریک تھیں۔دوسری جانب فرانسیسی پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ انہیں واقعہ کے 3 دن بعد اطلاع دی گئی۔