48

زلفی بخاری نے تنخواہیں ڈیم فنڈ میں عطیہ کردیں

اسلام آباد۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے اپنی تمام تنخواہیں وزیراعظم سپریم کورٹ ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے فیصلے سے متعلق کابینہ ڈویژن کو آگاہ کردیا۔

بدھ کو وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے اپنی تمام تنخواہیں وزیراعظم سپریم کورٹ ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کردیا۔ منسٹر آفس کے مطابق زلفی بخاری نے اپنی تمام تنخواہیں وزیراعظم سپریم کورٹ ڈیم فنڈ میں عطیہ کردیں۔ زلفی بخاری نے اپنے فیصلے سے متعلق کابینہ ڈویژن کو آگاہ کردیا۔