57

پاک چین سرحد کھولنے کی تیاریاں مکمل

گلگت۔پاک چین سرحد تین روز بند رکھنے کے بعد (آج) چار اکتوبر کو دوبارہ کھول دی جائے گی تیاریاں مکمل کرلی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ چینی حکام کی درخواست پر پاک چین سرحد کو یکم سے تین اکتوبر تک بند کیا گیا ۔

چین میں جشن آزادی کی چھٹیوں کی وجہ سے سرحد کو ھر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کیا گیا تھا اب پاک چین سرحد کو چار اکتوبر کو دوبارہ تجارتی و سیاحتی مقاصد کے لیے کھولا جارھا ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان آمد و رفت بحال ھوگی پاک چین باڈر سطح سمندر سے 16 ہزار فٹ کی بلندی پر خنجراب ٹاپ پر واقع ہے۔