کابل۔افغانستان کے صوبے ہلمند میں خودکش دھماکہ ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکارہلاک اور 6 زخمی ہو گئے افغان میڈیا کے مطابق افغان صوبے ہلمند میں خودکش دھماکہ ہوا ہے۔
دھماکے میں 3 پولیس اہلکارہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ، زخمیوکو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ،فورسز نے علاقوں کو گھیرے میں لے لیا ۔واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی افغان صوبے ننگرہارمیں پارلیمانی امیدوار کی انتخابی مہم کے دوران الیکشن کیمپ کے قریب دھماکہ ہوا تھا۔
دھماکے میں 13 افرادہلاک جبکہ 40 زخمی ہوگئے تھے۔افغان میڈیا کے مطابق ولیسی جرگہ کے امیدوار ناصر ممہند کی مہم جاری تھی کہ اس دوران الیکشن آفس کے قریب خود کش دھماکہ ہوگیا۔ دھماکے میں تیرہ افراد جان کی بازی ہار گئے اور چالیس افراد شدید زخمی ہوگئے ، زخمیوں کوطبی امداد کے لیے ہسپتا ل منتقل کیا گیا۔