63

امان اللہ یاسین زئی گورنر بلوچستان نامز د

اسلام آباد۔ وفاقی حکومت نے امان اللہ یاسین زئی کو گورنر بلوچستان نامزد کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی کو گورنر بلوچستان نامزد کردیا ہے۔

جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی 7 اگست 1954 کو پیدا ہوئے، 27 جنوری 1997 میں بلوچستان ہائیکورٹ میں بطور جج تعینات ہوئے، 14 ستمبر 2005 کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ بنے اور 5 اگست 2009 تک بطور چیف جسٹس ذمہ داریاں انجام دیں۔