40

قومی اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے ،وزیر اعظم

اسلام آباد۔ وزیر اعظم عمران خا ن نے کہا ہے کہ قومی اداروں کو ان کے پاؤں پر لا کر کھڑا کریں گے ، ریلو ے غریب عوام کی سواری ہے اسے مزید بہتر بنا نے کے لیے عملی اقداما ت کیے جا ئیں ، عوام کو ریل کے سفر میں ہر طرح کی سہو لیا ت ملنی چاہیے۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر وزیراعظم عمران خان نے وزیر ریلو ے شیخ رشید سے ملا قات کے دوران کیا ، ملا قات میں وزارت ریلوے سے متعلق امو ر پر بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا وزیر ریلو ے شیخ رشید نے وزیر اعظم کو ریلو ے کی بہتری سے متعلق اقداما ت پر بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ بہت جلد ریلو ے کے خسارے پر قابوپا لیں گے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے ریلوے کی بہتری کے لیے اقدما ات کو سراہتے ہو ئے کہا کہ ریلوے سمیت تما م اداروں کو ان کے پا وں پر کھڑا کریں گے انہو ں نے وزیر ریلو ے شیخ رشید کو ہدایا ت کر تے ہو ئے کہا کہ ریلو ے غریب عوام کی سواری ہے اسے مزید بہتر بنا ئیں اور عوام کو تما م سفری سہو لیا ت فراہم کریں ۔