48

ملالہ یوسفزئی کی تصویر لندن گیلری میں آویزاں

لندن۔نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کی تصویر لندن کی نیشنل پورٹریٹ گیلری میں آویزاں کردی گئی،ملالہ کے والد ضیا الدین یوسف زئی نے ٹوئٹر پر لندن کی نیشنل پورٹریٹ گیلری میں آویزاں ملالہ کی تصویر اور نظم شیئر کرتے ہوئیفنکار شیرین نشا کا شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ شیرین نشا نے ایک زبردست فن پارہ بنایا ہے جو ہمت، حوصلے اور عزم کی عکاسی کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابقنوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کی تصویر لندن کی نیشنل پورٹریٹ گیلری میں آویزاں کردی گئی۔

ملالہ یوسف زئی کی تصویر کے ساتھ معروف پشتو شاعر رحمت شاہ کی نظم بھی چسپاں کی گئی جس میں ملالہ یوسف زئی کو ہمت و شجاعت کا مظاہرہ کرنے کے لیے خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ملالہ کے والد ضیا الدین یوسف زئی نے ٹوئٹر پر لندن کی نیشنل پورٹریٹ گیلری میں آویزاں ملالہ کی تصویر اور نظم شیئر کی اور ساتھ میں لکھا، ہم فنکار شیرین نشا کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ایک زبردست فن پارہ بنایا ہے جو ہمت، حوصلے اور عزم کی عکاسی کر رہا ہے۔ ملالہ اس وقت لندن کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں، ساتھ ہی وہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچیوں کی تعلیم اور خواتین کے حقوق کے لیے بھی کام کرتی ہیں جس کے لیے ملالہ فنڈز کا قیام عمل میں لایا گیا۔