70

وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد۔ حکومت نے وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے ، پانچ سے چھ نئے وزراء رواں ہفتے حلف اٹھائینگے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ایک مرتبہ پھر سے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے اور امکان ہے کہ پانچ سے چھ نئے وزیر رواں ہفتے حلف اٹھائینگے جن میں محمد میاں سومرو کو نجکاری کا قلمدان دیا جائیگا ۔

زرتاج گل کو وزارت مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی کے قلمدان سے نوازا جائیگا علی امین گنڈا پور کو وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان دی جائیگی اور اعظم سواتی کو وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان دیا جائیگا اس کے علاوہ فیصل واڈا کو بھی کابینہ میں شامل کیاجائیگا۔