پشاور۔ سعودی عرب کی حکومت نے گوادر شہر میں دُنیا کا تیسر ا بڑ ا تیل صاف کرنے کا کارخانہ تعمیر کر نے کا فیصلہ کیا ہے جس سے وسطی ایشیائی ممالک کو تیل کی ترسیل ممکن ہوسکے گی ۔ ذرائع کے مطابق اس بات کا اعلان سعودی حکومت کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے جمعرات کو اپنے دورے کے دوران کیا ۔کارخانے کی تعمیر سے نہ صرف پاکستا ن بلکہ چین کی بھی تیل کی ضروریات پور ی ہوسکیں گی ۔وفد کی قیادت سعودی وزیر خارجہ کررہے تھے جبکہ وزیر برائے پٹرولیم بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
چیئر مین گوادر پورٹ اتھارٹی نے وفد کو اکنامک زون پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر سجاد حسین نے وفد کو چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا ۔وفد نے گوادر بندرگاہ اور سمندری پانی صاف کرنے کے عمل کا بھی معائنہ کیا ۔اس موقع پر وفد نے بتایا کہ سعودی کمپنیاں بلوچستان میں موٹر وے اور ریلوے کے نظام کا جال بچھائیں گی ۔
107