90

برطانیہ میں غیر ملکیوں کے جائیداد خریداری پر ٹیکس میں اضافہ

لندن،برطانوی حکومت نے غیرملکیوں پر برطانیہ میں جائیداد کی خریداری پر عائد ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کہتی ہیں کہ اضافی ٹیکس سے حاصل رقم بے گھر افراد کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکیوں کو برطانیہ میں گھر کی خریداری کرنے پر اسٹامپ ڈیوٹی کے علاوہ مزید ایک سے 3 فی صد تک ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ برطانوی وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ٹیکس ادا نہ کرنے والے غیر ملکیوں کی جانب سے خریداری سے جائیداد کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔