73

نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی132 گاڑیوں کی نیلامی کافیصلہ

اسلام آباد۔وزارت مواصلات نے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی 132 لگژری گاڑیوں کی نیلامی کا فیصلہ کیا ہے،ان میں80گاڑیاں این ایچ اے ہیڈ کوارٹر جبکہ52 گاڑیاں مختلف ریجن کے افسران نے نے قبضہ میں لے رکھی ہیں۔این ایچ اے کے پاس1524گاڑیاں موجود ہیں جبکہ سینکڑوں گاڑیاں افسران نے اپنے گھروں میں رکھی ہوئی ہیں جبکہ18 گاڑیاں وزارت مواصلات کے افسران نے بھی حاصل کر رکھی ہیں۔

جبکہ سابق چیئرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑ نے 2گاڑیاں،معروف افضل ایک گاڑی جبکہ عثمان باجوہ نے بھی ایک گاڑی این ایچ اے کی ملکیتی اپنے زیر استعمال میں رکھی ہوئی ہے۔ذرائع سے حاصل دستاویزات کے مطابق این ایچ اے کے پاس1524 گاڑیاں موجود ہیں،جس میں نیشنل ہائی ویز اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کی 302گاڑیاں جبکہ چودہ ریجن کی 509گاڑیاں اور مختلف منصوبوں کے نام پر خریدی گئیں۔

713گاڑیوں کو نیلام کردیا جائے گا۔سابقہ حکومتوں نے کروڑوں روپے کی گاڑیاں خریدی تھی جو افسران کے بچوں ،بیویوں کے استعمال ہورہی ہیں۔وزارت مواصلات کے دستاویزات کے مطابق بلوچستان ریجن میں 87گاڑیاں افسران کے زیر استعمال ہیں،کے پی کے ریجن میں 123 گاڑیاں افسران کے زیر استعمال ہیں،پنجاب ریجن میں117 گاڑیاں گوادر میں9گاڑیاں مظفرآباد میں16 گاڑیاں افسران کے زیر استعمال ہیں۔

لاہور کے سنٹرل زون میں تعینات افسران کے پاس139 گاڑیاں پشاور زون کے افسران کے پاس68 گاڑیاں کراچی زون کے افسران کے پاس69 گاڑیاں کوئٹہ90 گاڑیاں،موٹروے لاہور زون کے افسران کے پاس211 گاڑیاں جبکہ موٹروے برہان آفس کے پاس136 گاڑیاں رکھی ہوئی ہیں۔دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ تین سالوں میں543 گاڑیوں کی نیلامی کی گئی تھی جس سے30 کروڑ32 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی تھی۔

این ایچ اے افسران کے پاس تازہ ماڈل کی333 گاڑیاں موجود ہیں جبکہ2011-15 ماڈل کی 143 گاڑیاں اور پرانے ماڈل کی1048 گاڑیاں موجود ہیں ۔دستاویزات کے مطابق گریڈ16 کے113 افسران نے سرکاری گاڑیاں قبضہ میں لے رکھی ہیں جبکہ 17 گریڈ سے اوپر کے239افسران نے قیمتی گاڑیاں قبضہ میں لے رکھی ہیں اور این ایچ اے کے509 افسران نے گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں۔

نیشنل ہائی وے ہیڈ کوارٹرز میں تعینات گریڈ19کے58 افسران نے گاڑیاں قبضہ میں لے رکھی ہیں۔نیشنل ایچ اے نے دیگر محکموں کو 17گاڑیاں دے رکھی ہیں جبکہ وی آئی پی پروٹوکول کے لئے 19گاڑیاں جبکہ19 واٹر ٹینک اور ایمبولینسز میں سے 44گاڑیوں کو نیلام کردیا جائے گا۔این ایچ اے کے مختلف زون میں افسران نے223گاڑیاں اضافی رکھی ہوئی ہیں۔