2

پاکستان ٹیم اپنی کنڈیشنز کا فائدہ اٹھا سکتی ہے: جو روٹ

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر جو روٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کو اپنی کنڈیشنز کا فائدہ ہو سکتا ہے۔

ملتان میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر جو روٹ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہماری گزشتہ سیریز کی اچھی یادیں ہیں، کچھ کھلاڑی ناتجربہ کار ہیں لیکن سب پُرجوش ہیں، کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ ہے، توقعات پر پورا اتر سکتے ہیں، ہم اپنے پلان کے مطابق کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ابھی پچ نہیں دیکھی، ہو سکتا ہے کے بولر فرینڈلی پچ ہو، معیاری کرکٹ کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں، نمبرز پر یقین نہیں رکھتا، گیم سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔

جو روٹ نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا سکل لیول ہے، کبھی غلط اندازہ نہیں لگایا ہے، پاکستان ٹیم میں میچ ونر ہوتے ہیں، ہمیں اپنے کھیل پر فوکس کر کے اچھا کھیلنا ہے، ہمارا فوکس اس پر نہیں ہے کہ ماضی میں کیا ہوا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں رنز بنانے اور پھر 20 وکٹیں حاصل کرنی ہیں، میں بین سٹوکس کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، وہ اچھی پریکٹس جاری رکھے ہوئے ہیں اور کھیلنے کے لیے بے تاب ہیں۔