52

کرپشن وبدعنوانی کے الزام میں تحصیلدار اور پٹواری گرفتار

پشاور۔قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن وبدعنوانی کے الزام میں تحصیلدار محمد یونس اور پٹواری سید حکیم جان چارباغ ڈسٹرکٹ سوات کو گرفتارکرلیاہے جنہوں نے سوات یونیورسٹی کی اراضی میں بدعنوانی کرکے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا تھا ۔

نیب عدالت نے ملزمان کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیاہے عوامی شکایات کے پیش نظر ملزمان کے خلاف تحقیقات شروع کی گئیں تاہم دوران تفتیش ملزمان نے ریونیوکے ریکارڈ میں رد وبدل کرنے اوراراضی کے حصول کیلئے غیرقانونی طورپر منظوری دی گئی ملزمان نے ملی بھگت سے ایک سالہ برائے سال 2009-10 تیارکیا ملزمان کو گرفتارکرکے گزشتہ روز جسمانی ریمانڈ کیلئے نیب کی عدالت میں پیش کیاگیا ۔