77

ہرسال عوام کیلئے4نئے سیاحتی مقامات کھولیں گے ٗ عمران خان

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاحت کے فروغ سے مقامی افرادکوبھی فائدہ ہوگا، دنیاکے بیشترممالک سیاحت سے ریونیوحاصل کرتے ہیں، ہرسال عوام کیلئے4نئے سیاحتی مقامات کھولے جائیں گے ، صوبوں میں سیاحتی مقامات کی نشاندہی کریں،۔ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاحت سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس میں اجلاس میں صوبوں،آزادکشمیر،گلگت بلتستان کے وزراء کی شرکت ۔ صوبوں سے ایک ہفتے میں سیاحت کے فروغ سے متعلق تجاویز طلب کر لی گئیں ۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں بہت سے سیاحتی مقامات ہیں، سیاحت کے فروغ سے مقامی افرادکوبھی فائدہ ہوگا، دنیاکے بیشترممالک سیاحت سے ریونیوحاصل کرتے ہیں،ہرسال عوام کیلئے4نئے سیاحتی مقامات کھولے جائیں گے۔وزیراعظم نے ہدایت جاری کی کہ صوبوں میں سیاحتی مقامات کی نشاندہی کریں۔