55

عمران فاروق قتل کیس کی فائل برطانیہ کے حوالے

اسلام آباد۔پاکستان نے عمران فاروق قتل کیس کی فائل برطانیہ کے حوالے کر دی ، برطانیہ سے ملزم انور حسین اور افتخار احمد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے عمران فاروق قتل کیس کی فائل برطانیہ کے حوالے کر دی ۔ پاکستان نے مطالبہ کیا کہ کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے برطانیہ میں موجود ملزمان کی کی گرفتاری انتہائی ضروری ہے۔

انور حسین اور افتخار احمد کی گرفتاری کے بغیر کیس کا ٹرائل مکمل نہیں ہو پا رہا ، برطانوی سر زمین پر قتل ہونے والے شخص کے لواحقین کو انصاف دلوانے کیلئے برطانیہ کردار ادا کرے ۔ برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کو دورہ پاکستان کے دوران وزارت داخلہ میں عمران فاروق قتل کیس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس پر برطانوی وزیر داخلہ نے پاکستان کو عمران فاروق قتل کیس میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔