83

سی پیک میں سعودی عرب کی شمولیت سفا رتی کا میا بی ہے ‘ چین

بیجنگ ۔چین کے معروف اخبار چائنہ ڈیلی میں شائع ہونے والی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) میں سعودی عرب کی شمولیت پا کستان کی ایک بڑ ی سفا رتی کا میا بی ہے، اقدا م سے ون بیلٹ ون روڈ مزید فروغ پائے گا۔
جمعہ کو شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہاگیا ہے کہ سعودی عرب نے سی پیک میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے دلچسپی ظاہر کی ہے، جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ سعودی عرب اپنی معیشت کو وژن2030کے مطابق بہتر بنانے کیلئے چین کی معیشت کے ساتھ چلنا چاہتا ہے،سعودی عرب چین کے لئے خام تیل کی سپلائی میں بھی مدد فراہم کر سکتا ہے، چین دنیا میں تیل استعمال کرنے والے بڑے ممالک میں شامل ہے 
پاکستان اور سعودی عرب بھی دونوں مشترکہ طور پر سی پیک سے فوائد حاصل کر سکتے ہیں لہٰذا یہ بیلٹ اینڈ روڈ کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے اور اس کے بعد دیگر مسلم ممالک بھی سی پیک میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے خواہش کا اظہار کر سکتے ہیں۔