69

پراجیکٹ ملازمین کو سیکر ٹر یٹ میں کھپانے کا فیصلہ

پشاور۔صو بائی حکو مت نے 58 پراجیکٹ ملازمین کو ریگولر کر نے کے بعدانہیں سول سیکر ٹر یٹ میں کھپانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے سیکر ٹر یٹ ملازمین کی سنیارٹی متاثر ہو نے کا خدشہ ہے سیکر ٹر یٹ ملازمین نے اس کے خلاف احتجاج کر نے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر یہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو سیکر ٹر یٹ ملازمین تالہ بندی سے گریز نہیں کر یں گے ٗ بتا یا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ کے بعض افسران اس سلسلے میں سر گرم عمل ہیں ۔

اس ضمن میں ایک اجلاس بھی منعقد ہوا ہے جس میں ای آفس کے پراجیکٹ کے ملازمین کو سیکر ٹر یٹ میں ضم کر نے کی تجویز پیش کی گئی ہے ٗجبکہ دیگر پراجیکٹ ملازمین کو سیکر ٹر یٹ میں ضم کر نے کے لئے محکمہ خزانہ کے بجٹ سیکشن ون نے مراسلہ بھی جاری کر رکھا ہے ٗاس کے علاوہ محکمہ انتظامیہ میں موجود ڈرائیورز کی سنیارٹی میں مختلف محکموں اور ذیلی اداروں کے ملازمین شامل کئے گئے ہیں جس سے سیکر ٹریٹ ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے ۔

اس ضمن میں سیکر ٹر یٹ ایمپلائز کو آرڈنیشن کونسل کا اجلاس چےئر مین حبیب اللہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں صدر شاہ بخت یوسفزئی ٗ طارق رحمان ٗجابر حسین بنگش اور شاہ جہان خان نے شر کت کی ۔ کونسل کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اگر اس فیصلے پر عمل در آمد کیا گیا تو سیکر ٹر یٹ ملازمین کی سنیارٹی پر برے اثرات مرتب ہوں گے اور جو ملازمین 25 سالوں سے ترقی کے منتظر تھے ان کو مزید 15سال انتظار کرنا پڑے گا جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہو گا ۔