42

خیبر پختونخواکے 300حجاج سعودی عرب میں پھنس گئے

پشاور۔خیبر پختونخوا کے 300حجاج کرام نجی ائیر لائن کا فضائی آپریشن بند ہونے کے باعث سعودی عرب میں پھنس گئے جبکہ سعود ی حکومت نے آج حجاج کی واپسی کا عمل مکمل نہ کرنے پر متعلقہ ٹور آپریٹرز پر جرمانے کا اعلان کر دیا ہے۔

پی آئی اے سمیت دیگر نجی ائیر لائنز کے حج آپریشن مکمل ہو چکا ہے مجموعی طور پر ایک ہزار حجاج سعودی عرب میں ہیں جن میں خیبر پختونخوا کے 300سے زائد حجاج کرام بھی شامل ہیں ۔