47

انتقالات اور فرد 10دن کے اندر گھر کی دہلیز پر میسر

پشاور۔صوبائی دارالحکومت میں انتقالات کے آن لائن اجراء اور فرد کی ہوم ڈلیوری کے نظام کو متعارف کرانے کی غرض سے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ٗ محکمہ ڈاک خانہ جات سے معاہدہ طے پا گیا ہے ٗ جو فرد کی ہوم ڈلیوری کو یقینی بنائیگا ٗ فرد کے فارم ڈاک خانے میں دستیاب ہونگے لوگوں کو 10دن کے اندر فرد گھروں کی دہلیز پر میسر ہونگے ۔

انتقالات کے آ ن لائن اجراء اور فرد کی ہوم ڈلیوری کے نظام کو آئندہ ماہ سے فعال کر دیا جائیگا اسی طرح پشاور کے تمام فلائی اوورز کے ستونوں پر پوسٹر لگانے والوں کے خلاف کاروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

پوسٹر لگانے اور متعلقہ کمپنیوں ٗ اداروں اور سیاسی و مذہبی تنظیموں کے ذمہ داروں کو جرمانے اور جیل یاترا بھی کرانے کا بندوبست کر لیا گیا ہے ۔ہفتے کا ایک دن ڈسٹرکٹ کونسل ممبران کیلئے مختص ہوگا جس کی سربراہی میں ان کی متعلقہ یونین کونسل میں صفائی کی خصوصی مہم چلائی جائے گی ۔