70

کراچی میں لاپتہ 8افراد کئی ماہ بعد گھر پہنچ گئے

کراچی ۔کراچی پولیس کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ کو بتایا گیا ہے کہ مختلف علاقوں سے لاپتا مزید 8 افراد کئی ماہ بعد گھر واپس آگئے۔جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے لاپتہ افراد سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔

اس موقع پر پولیس کی جانب سے رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہونے والے 8 افراد گھر واپس پہنچ گئے جبکہ واپس آنے والوں میں سے بیشتر افراد عدالت میں بھی پیش ہوئے۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیے کہ عدالت کی کوشش سے لاپتا افراد کے اہلخانہ کو حوصلہ ملا جبکہ عدالت نے واپس آنے والوں کی گمشدگی کی درخواستوں کو نمٹا دیا۔