107

پاک برطانیہ دوطرفہ تعلقات میں بہتری پر متفق

نیو یارک۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی نیویارک میں برطانوی ہم منصب جیریمی ہنٹ سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں مزید بہتری پر اتفاق کیا۔

پاک برطانیہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان دفاع، تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے بات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ دیرینہ تعلقات میں مزید وسعت لانے پر اتفاق کیا۔

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعاون کے لیے انسٹی ٹیوشنل فریم ورک موجود ہے۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ رواں سال کے آخر میں اسلام آباد میں ملاقات کریں گے۔