53

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تیاریاں شروع

پشاور۔خیبرپختونخواحکومت نے صوبائی بجٹ پیش کرنے کے لیے اسمبلی اجلاس بلانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں بجٹ اجلاس 8اکتوبر کو بلائے جانے کاامکان ہے ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں مشاورت جاری ہے اجلاس میں صوبائی حکومت اپنا منی بجٹ پیش کرے گی ۔

جس کو حتمی شکل دی جاچکی ہے صوبائی حکومت کے ذرائع کے مطابق بجٹ میں کوئی نیاٹیکس نہیں لگایاجائے گا اجلاس میں تین نومنتخب اراکین اسمبلی بھی حلف اٹھائیں گے جن میں صوبائی حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی کے علاوہ خواتین ممبران سمیر ابی بی اور مدیحہ نثار بھی شامل ہیں جس کے فوراً بعد صوبائی کابینہ میں توسیع کامرحلہ بھی مکمل کرلیاجائے گا