170

خیبر پختونخوا میں نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا ٗ تیمور سلیم جھگڑا

پشاور۔وزیرخزانہ خیبرپختون خوا تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ صوبائی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بس سروس اور سوات ایکسپریس منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے گا ٗوفاقی حکومت نے فاٹا کے لیے سالانہ 100 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا ہے۔

وزیرخزانہ خیبرپختون خوا کا کہنا ہے کہ ان پیسوں کا ملنا اور ان کا صحیح استعمال ملکی مفاد میں ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاق سے بجلی کے خالص منافع کی رقم اے جی این قاضی فارمولے کے تحت ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔