70

عارضی ملازمین کی مستقلی کیس کی سماعت

اسلام آباد۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ملک بھر کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے سے متعلق نظرثانی درخواست کی سماعت کی تو سنئیر وکیل رشید اے رضوی نے موقف اپنایا کہ ستر لاکھ سے زائد ملازمین کو ریگولر کرنے کے لیے درخواست دائر کی ہے۔

چیف جسٹس نے کہاکہ اس معاملہ میں ہمیں ہائیکورٹ کے فیصلہ بھی فائدہ اٹھانا ہے، ملازمین کے وکیل نے کہاکہ کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کے لیے کچھ قوانین ہونا چاہیے، جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ یہ ایک پایسی کا معاملہ ہے، اس مسئلہ کا تعلق ہر ادارہ کے مالی حالات سے ہے، رشید رضوی نے کہاکہ میرا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں کچھ رولز تو بنائے گئے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے میرٹ نہ ہونے کی بنیاد پر نظرثانی کی درخواست خارج کردی تو وکیل نے استدعا کی کہ ہمیں ہائیکورٹ درخواست دائر کرنیکی اجازت دی جائے،اس پر چیف جسٹس نے کہاکہ ہمارا حکم آپکے راستے میں رکاوٹ نہیں بنے گا۔