77

سی پیک شفافیت کیلئے پاک چین میں معاہدہ طے

اسلام آباد۔چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک پراجیکٹ میں شفافیت کیلئے پاکستان اور چین میں معاہدہ طے ہے،نیب اعلیٰ کارکردگی کی وجہ سے 175سے 116ویں نمبر پر آ گیاہے۔

نیب نے 297ارب روپے کی لوٹی ہوئی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی ہے، نیب صرف پاکستان نہیں سارک ممالک کیلئے بھی رول ماڈل ہے۔پیر کو اپنے ایک بیان میں چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا کہ سی پیک پراجیکٹ میں شفافیت کیلئے پاکستان اور چین میں معاہدہ طے ہے،ایشیائی ممالک میں پاکستان میں تیزی سے کرپشن پر قابو پایا جا رہا ہے،نیب اعلیٰ کارکردگی کی وجہ سے 175سے 116ویں نمبر پر آ گیاہے۔

نیب صرف پاکستان نہیں سارک ممالک کیلئے بھی رول ماڈل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل اور عالمی اقتصادی فورم نے بھی نیب کی کارکردگی کو سراہا ہے، کرپشن کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب نے 297ارب روپے کی لوٹی ہوئی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی ہے، نیب افسران کی سالانہ کارکردگی جانچنے کیلئے گریڈنگ سسٹم متعارف کرادیا ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے نیب کی اینٹی کرپشن اسٹرٹیجی کو کئی اداروں نے تسلیم کیا ہے۔