67

خیبر پختونخوا حکومت کا اضافی گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے اضافی گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ نئی گاڑیوں کے خریدنے پر پابندی عائدکردی ہیں وزیر اعلیٰ ہاؤس ، گورنر ہاؤس میں اضافی گاڑیوں کی تفصیلات مرتب کرنا شروع کر دی گئی ہیں جبکہ دیگر صوبائی محکموں سے بھی گاڑیوں کی تفصیلات طلب کر لی ہے ذرائع کے مطابق ایس اینڈ جی اے ڈی کو اس ضمن میں رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایات کی ہے ۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس ، گورنر ہاؤس میں اضافی گاڑیوں کو نیلام کردیا جائے گا اور صوبائی محکموں کے فالتو گاڑیوں کو بھی نیلام کردیا جائے گا صوبائی احکومت سال میں دو مرتبہ پرانے اور خستہ حال اور خراب گاڑیوں کی فروخت کرتی ہیں تاہم سادگی مہم کے باعث اب ایسی گاڑیوں کی بھی فروخت کی جائیگی جو کہ اضافی ہو ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ ، محکمہ ایکسائز ، خیبر پختونخوا پولیس سے ایسی گاڑیوں کی تفصیلات طلب کی ہیں جو ان کی جانب سے پکڑی گئی ہو اور جن کے مالکان نہ ہو کو بھی نیلام کردیاجائے گا