52

خیبرپختونخوا کے خستہ حال تھانوں کی ازسرنوتعمیر کا فیصلہ

پشاور۔صوبہ بھر میں خستہ حال 60 تھانوں کی عمارتوں کی ازسر نو تعمیر کے منصوبہ میں ابتدائی طور پر پشاور کے 4 تھانوں سمیت 13 تھانوں کیلئے نئی عمارتوں کی تعمیر کی منظوری دید ی گئی جس کیلئے پی سی ون بھی تیارکرلیا گیا ہے ۔

پشاور میں پہلے فیز میں تھانہ غربی و پہاڑی پورہ اور دوسرے فیز میں پھندو و داؤدزئی کیلئے نئی عمارت تعمیر کی جائیگی جس کی لاگت 7 کروڑ سے زائد ہے بتایا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں سروے کرکے 60 تھانوں کی عمارتوں کا خستہ حال قراردیا گیا جس میں ابتدائی طور پر 13تھانوں کیلئے نئی عمارتوں کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے۔

ان تھانوں میں پشاور کے چار تھانے پہاڑی پورہ ٗ پھندو ٗ داؤدزئی اور غربی شامل ہیں بتایاگیا ہے کہ پہلے فیز میں بننے والے تھانہ غربی و پہاڑی پورہ کی تعمیر کیلئے پی سی ون بھی تیار کرلیاگیا ہے جبکہ دوسرے فیز میں پھندو و داؤدزئی کیلئے نئی عمارت تعمیر کی جائیگی ۔

نئے عمارت میں ایس ایچ او ٗ محرر ٗ لیڈی پولیس کیلئے رہائش کے ساتھ ساتھ پولیس کیلئے بھی الگ رہائش کا بندوبست کیاجائیگا مذکورہ ایک تھانے کی تعمیر کیلئے تقریباً 7 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جو دو سال کے عرصہ بھی مکمل ہونگے ادھر تھانوں کیلئے اراضی خریدنے والے محکمہ پولیس کے اہلکاروں کو بااثر افراد کی جانب دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں ۔