67

ضلعی حکومتوں کو ایک ارب 97کروڑ کے فنڈز جاری

پشاور۔صوبائی حکومت نے اضلاع کو پہلی سہ ماہی کے ترقیاتی فنڈ کی مد میں ایک ارب 97کروڑ روپے جاری کردیئے ہیں ترقیاتی منصوبوں کے لئے ضلع پشاور کو 175.595ملین ٗ چارسدہ کو 84.237ملین ٗ صوابی کو 84.635ملین ، نوشہرہ کو 75.189ملین ، مردان کو 101.603ملین ، بنوں کو 73.658ملین ، ابیٹ آباد کو 66.795ملین ، بٹگرام کو 56.937ملین ، بونیر کو 78.159ملین ، چترال کو 50.137ملین ، ڈی آئی خان کو 103.023ملین ، لوئر دیر کو 79.415ملین ۔

دیر بالا کو 85.461ملین ، ہری پور کو 55.600ملین ، ہنگو کو 49.795ملین ، کرک کو 70.259ملین ، کوہاٹ کو 68.358ملین ، کوہستان اپر کو 41.513ملین ، کوہستان لوئر کو 21.388ملین ، کوہستان کولائی پلاس کو 27.803ملین ، لکی مروت کو 73.656ملین ، مالاکنڈ کو 43.880ملین ، مانسہرہ کو 87.171ملین ، شانگلہ کو 82.216ملین ، سوات کو 122.629ملین ، ٹانک کو 63.793ملین ، جبکہ ضلع طور غر کو 52.626ملین کا فنڈ جاری کیا گیا ہے ۔