83

واپڈا کا کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ

لاہور۔ وفاقی حکومت کے اسٹیبشلمنٹ ڈویژن نے لیسکو سمیت ملک بھر کی تمام بجلی سپلائی کرنے والی تقسیم کار کمپنیوں کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام کمپنیوں کو سرکلر جاری کر دیا ہے جس میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے کمپنیوں نے کام کرنے والے گریڈ 1 گریڈ 17 تک کے کنٹریکٹ ملازمین کی فہرستیں طلب کرلی ہیں بتایا گیا ہے کہ صرف لیسکو میں ایسے ملازمین و افسران کی تعداد سنتالیس سو ہے۔

جنہیں ضرورت کے تحت 2016ء میں کنٹریکٹ بنیادوں پربھرتی کیا گیاتھا اور ان سے وعدہ کیا گیا تھا کہ دو سال کی مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد انہیں ملازمتوں پر مستقل کر دیا جائیگا یہ بھی بتایاگیا ہے کہ ملک کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں کام کرنے والے ان کنٹریکٹ ملازمین و افسران کو مستقل کیا جائیگا جو دو سال کی اپنی مدت ملازمت مکمل کرچکے ہیں اور اس عرصے میں ان کی محکمانہ کارکردگی بہتر رہی ہے۔