56

نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد۔احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی 5 دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ۔ پیر کو احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔ سماعت احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے کی ۔مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف طبعیت کی ناسازی کے باعث اسلام آباد روانہ نہیں ہوسکے۔

احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث نے نوازشریف کی 5 دن کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف اہلیہ کے انتقال کے باعث دکھ اور کرب میں ہیں، 5روز کے لییحاضری سے استثنی دیا جائے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد میاں صاحب کو ایڈجسٹمنٹ میں تھوڑا وقت لگے گا۔

خواجہ حارث نے کہا کہ ٹرائل میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، ہم یہاں موجود ہیں، نواز شریف کی جانب سے ابراہیم ہارون نمائندے کے طور پر پیش ہوں گے۔احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم کی 3 دن کے لیے حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی۔