61

خیبرپختونخوا میں بجٹ پیش کرنے کی تیاریاں

پشاور۔ خیبرپختونخوا حکومت نے اگلے ماہ 613ارب روپے مالیت کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پیر کو خیبرپختونخوا حکومت نے اگلے ماہ بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

خیبرپختونخوا کا بجٹ 613ارب روپے مالیت کا ہو گا، ترقیاتی بجٹ 176ارب روپے مالیت کا ہو گا،ترقیاتی بجٹ میں 102ارب صوبے کے اپنے وسائل سے ہوں گے،74ارب روپے وفاق اور بیرونی امداد سے ملنے کا امکان ہو گا۔

بجٹ میں نئی اسکیموں کیلئے 10فیصد مختص کیا جائے گا، صوبائی حکومت نے پرانی اسکیمیں جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا، نگران حکومت نے اپنے دور میں 4ماہ کا بجٹ پیش کیا تھا۔