76

خورشید شاہ بھی نیب کے نرغے میں آگئے ٗ تحقیقات شروع

کراچی۔ قومی احتساب بیورو (نیب )نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی تحقیقات شروع کردی،نیب سکھر نے مختلف اداروں سے رہنما پیپلز پارٹی کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلی۔

بیٹے اور داماد بھی انکوائری میں شامل۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب )نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ نیب سکھر نے مختلف اداروں سے خورشید شاہ کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں جب کہ انکوائری میں ان کے صاحبزادے اور داماد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ 

گزشتہ 2 سال میں نیب میں پیپلز پارٹی کے کئی وزرا کے خلاف انکوائری کا آغاز ہوا جو تاحال تاخیر کا شکار ہے۔ سابق وزیر ضیا لنجار، منظور وسان، اعجاز جاکھرانی، نواب وسان، رف کھوسو، سہراب سرکی، سہیل انور سیال اور ستار راجپر کے خلاف تحقیقات بھی 2 سال سے مکمل نہیں ہوسکی۔