67

دہشتگردی کے ملزم کی سزائے موت روک دی گئی

اسلام آباد۔سپریم کورٹ نے ڈی آ ئی خان میں دہشتگردی کے ملزم نور محمد کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا ۔کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید کی سر براہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔

ملزم کے وکیل لائق سواتی نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ملزم کے خلاف کسی بھی قسم کا کوئی ثبوت نہیں ، جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہاکہ درخواستوں پر نوٹس جاری کر کے سزا معطل کر رہے ہیں ۔ 

ملزم کو ڈی آ ئی خان میں فرقہ واریت پھیلانے اور سیکورٹی ایجنسیوں کے افراد پر حملہ کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی ۔فوجی عدالت نے آ ٹھ نومبر دو ہزار سولہ کو ملزم نور محمد کو سزاے موت دی تھی اور ہائیکورٹ نے بھی ملزم کی سزاے موت کو برقرار رکھا تھا۔