39

خیبر پختونخوا ‘سرکار ی قوانین میں ترامیم پر غور

پشاور۔خیبرپختونخوامیں سرکار ی محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ایکشن پلان کے تحت مختلف محکموں کے رولز میں تبدیلی پرغور شروع کردیاگیاہے

جس کے تحت سرکار ی اہلکاروں کو سزاو جزا کااختیار متعلقہ افسران کو سونپا جائے گا جس میں ان کی ترقی و تنزلی کااختیار بھی شامل ہے اس سلسلہ میں صوبائی حکومت جلدوزیر اعظم عمران خان کے سامنے اپنی تجویز رکھے گی منظور ی کے بعداس سلسلہ میں فوری طورپر صوبائی اسمبلی سے ترامیم منظور کرائی جائیں گی

ذرائع کے مطابق جس طرح ان دنوں محکمہ پولیس کو مکمل خودمختاری حاصل ہے متعلقہ ضلعی اورڈویژنل پولیس افسران ناقص کارکردگی پر معطلی کے ساتھ ساتھ ماتحت اہلکاروں کی تنزلی بھی کرسکتے ہیں جبکہ دیگر محکموں کے رولز ا س حوالہ سے افسران کو زیاد ہ اختیار ات نہیں دیتے جس کے بعد صوبائی حکومت نے سرکاری اداروں کی فوری فعالیت اور بہتر کارکردگی کے لیے نئی تجا ویز کی تیاری کافیصلہ کیاہے

ا س ضمن میں فوری سزاوجزا کاسلسلہ شروع کرنے کے لیے رولز میں ترامیم لائی جائیں گی تاکہ محکموں میں خود احتسابی کے کلچر کوفروغ دیاجاسکے ان ترامیم کے تحت دیگر محکموں کے ضلعی اور ڈویژنل سربراہوں کو ناقص کارکردگی پر اپنے ماتحتوں کی تنزلی کااختیاربھی مل سکے گا