46

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

اسلام آباد۔ وفاقی حکومت کا آ ج پیر سے ملک گیر پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ مہم میں پانچ سال تک عمر کے 3 کروڑ 86 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ 

پولیو مہم کے دوران 6 ماہ سے 5 سال کے بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی فراہم کی جائے گی۔ انچارج پولیو ایمرجنسی سنٹر کے مطابق ملک بھر میں 2 لاکھ 60 ہزار پولیو ٹیمیں مہم میں حصہ لیں گی ۔ 26 ہزار ایریا انچارج ، 8 ہزار یونین کونسل میڈیکل آفیسر خدمات انجام دیں گے۔ ملک میں ایک لاکھ 90 ہزار موبائل ٹیمیں ، 10 ہزار فکس مراکز 12 ہزار ٹرانزٹ ٹیمیں مہم چلائیں گی ۔

پنجاب میں ایک کروڑ 92 لاکھ ، سندھ 88 لاکھ ، خیبرپختونخوا میں 67 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ بلوچستان میں 25 لاکھ ، آزاد کشمیر 23 لاکھ جبکہ اسلام آباد میں 3 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے اپنے بچوں کی زندگی محفوظ بنائیں ۔