66

کراچی میں شدید گرمی کی لہر جاری

۔کراچی میں دو روز میں شدید گرمی ہو گی اور پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ مزید دو روز گرمی کی لہر جاری رہے گی۔ مالا کنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے،کراچی میں گرمی پڑے گی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مزید دو روز شدید گرمی کی لہر جاری رہے گی۔

وزیراعلی سندھ نے اپیل کی ہے کہ بزرگ اور بچے بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے تمام ہسپتالوں میں ہیٹ سٹروک مراکز قائم کرنے کی ہدایت کردی ، ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہیگا۔ لاہور،گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، ساہیوال ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

اس دوران گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔گذشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم منگلا 31، سیالکوٹ(کینٹ 21، ائیرپورٹ 04)، گجرات 18، منڈی بہاوالدین13، جہلم02، گوجرانوالہ، جوہر آباد، بھکر 01، پارہ چنار 25، پشاور (سٹی 16، ائیرپورٹ 03)، رسالپور15، لوئر دیر 08، کالام 05، پٹن04، دیر 02، بنوں، ایبٹ آباد، مالم جبہ 01، کوٹلی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔