186

چینی خاتون پاکستانی شہری سے رقم وصول کرنے پشاور پہنچ گئی

پشاور: چینی خاتون پاکستانی شہری سے 3 لاکھ ڈالر کی  رقم وصول کرنے پشاور پہنچ گئی جب کہ اس نے رقم کے حصول کیلیے پولیس اسٹیشن میں درخواست بھی دائر کردی۔

 چین سے ایک خاتون پشاور پہنچی جس نے حیات آباد تھانے میں درخواست دی جس کے مطابق پشاور حیات آباد کے رہائشی محمد شفیق نے چین میں خاتون کے ساتھ کاروباری ڈیل کی، خاتون ونگ لی سے بڑی تعداد میں کپڑا خریدا جب کہ شفیق کو 3 لاکھ ڈالر ادا کرنے تھے لیکن وہ رقم ادا کیے بغیر پاکستان لوٹ آیا۔

china-women-crying-wing-lee-reach-pakistan-peshawer-fraud-case-against-pakistani-man-shafeeq

ونگ لی کا درخواست میں مزید کہنا تھا کہ میں نے جب بھی شفیق سے رقم کا مطالبہ کیا تواُلٹا وہ مجھے دھمکیاں دینے لگا اوراب میرا ویزہ ختم ہونے والاہے اورمیرے پاس رقم بھی نہیں۔ تھانے میں درخواست دیتے ہوئے چینی خاتون اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور رونے لگی۔

china-women-wing-lee-reach-pakistan-peshawer-fraud-case-against-pakistani-man-shafeeq-FIR

خاتون کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے پشاور حیات آباد کے رہائشی شفیق کو گرفتار کرلیا۔ اے ایس پی حیات آباد نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چینی خاتون کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرکے نامزد ملزم کو گرفتار کیا ہے جب کہ مزید کارروائی جاری ہے۔