91

ایئر پورٹس کے قریب عمارتوں کی تعمیر پر پابندی

پشاور۔سول ایو ی ایشن اتھارٹی نے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ سمیت ائیر پورٹس کے اطراف میں 15 کلو میٹر تک بلندعمارتوں کی تعمیر پر پابندی عائدکردی ہیں۔سوات ائیر پورٹ ، چترال ائیر پورٹ ، ڈیرہ اسماعیل خان ائیر پورٹ ، بنوں ائیرپورٹ اورباچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے اطراف میں پابندی کے حوالے سے عمارتوں کی تعمیر سے قبل سول ایو ی ایشن اتھارٹی سے منظوری لینا ہو گی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پیشگی اجازت کے لئے تشیہری مہم شروع کردی ہے بلند وعمارتوں کے باعث طیاروں کی لینڈنگ اورٹیک اف کے لئے خطرناک ہونے کے ساتھ ساتھ مسافروں کی سیفٹی سمیت طیاروں کو حادثات پیش آنا خطرہ ہے ۔ جس کے لئے سول ایو ی ایشن اتھارٹی نے اقدامات اٹھانا شروع کردیئے ہیں ۔ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے ارد گرد 15کلو میٹر تک بلند عمارتوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہے کہ انہوں نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے اجازت لی ہے کہ نہیں ۔