34

اوورسیز ووٹنگ کے نام سے ویب سائٹ لانچ

لاہور۔ الیکشن کمیشن نے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے اوورسیز ووٹنگ کے نام سے ویب سائٹ لانچ کر دی ۔ ویب سائٹ پر آئی ووٹنگ سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کی گئی ہے۔

ویب سائٹ پر اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کاسٹ کرنے کی اہلیت اور طریقہ کار کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ آئی ووٹنگ کے شیڈول اور ملک بھر کے ضمنی انتخاب کے حلقوں کی تفصیل بھی فراہم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر ووٹر پاس 10اکتوبر سے 14 اکتوبر تک مکمل ہو سکیں گے ۔ ویب سائٹ پر 14اکتوبر صبح 8 بجے سے سہ پہر 5بجے تک ووٹ کاسٹ کیے جا سکیں گے ۔ لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ 124 اور این اے 131 کی ووٹنگ تفصیل دی گئی ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کو رجسٹریشن کے طریقہ کار کی ویڈیو اور گائیڈ بھی دی گئی ہے۔