59

عثمان ڈار نے خواجہ آصف کی کامیابی چیلنج کردی

اسلام آباد۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے73سے مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدوار خواجہ آصف کی کامیابی کو چیلنج کردیا گیاہے،خواجہ آصف کی کامیابی کیخلاف در خواست تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے دائر کی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے الیکشن ٹربیونل میں جو انتخابی عذرداری دائرکی ہیاس میں موقف اختیار کیا ہے کہ حلقہ این اے 73سے کامیاب امیدوار خواجہ آصف کیکاغذات نامزدگی میں غیر تصدیق شدہ بیان حلفی جمع کرایا اورکاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے،الیکشن ٹربیونل سے استدعا ہے کہ این اے 73 سے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔