65

مذاکرات کی دعوت پر بھارت کا منفی رویہ قابل افسوس ہے، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مذاکرات کی بحالی کی دعوت پر بھارت کے رویئے کو منفی اور متکبر قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو ان کے تہنیتی پیغام کے جواب میں خط لکھا تھا جس میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی بحالی پر زور دیا تھا اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات کی تجویز دی تھی۔

بھارت کی جانب سے وزیراعظم کی تجویز پہلے قبول کی گئی اور ملاقات طے کردی گئی تھی تاہم اچانک بھارت ایک بار پھر پیچھے ہٹا اور اس ملاقات کو منسوخ کردیا۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی رویئے کی شدید مذمت کی گئی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسے بھارتی حکومت پر داخلی دباؤ قرار دیا۔

 

وزیراعظم عمران خان نے بھی بھارت کی جانب سے مذاکرات کے جواب میں منفی رویئے کو مایوس کن قرار دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’مذکرات کی بحالی کی میری دعوت کے جواب میں بھارت کا منفی اور متکبر رویہ باعث افسوس ہے‘۔

Imran Khan@ImranKhanPTI

Disappointed at the arrogant & negative response by India to my call for resumption of the peace dialogue. However, all my life I have come across small men occupying big offices who do not have the vision to see the larger picture.

2:31 PM - Sep 22, 2018

Twitter Ads info and privacy

وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا نام لیے بغیر کہا ’ انہوں نے اپنی پوری زندگی میں ادنیٰ لوگوں کو بڑے بڑے عہدوں پر قابض ہوتے دیکھا ہے، یہ لوگ بصارت سے عاری اور دوراندیشی سے یکسر محروم ہوتے ہیں‘۔