76

وزیراعظم عمران خان وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد۔وزیراعظم عمران خان سعودی عرب اوردبئی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب اوریواے ای کی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔وزیرِاعظم عمران خان اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال، عالمی امور اور امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ 

عمران خان اور سعودی فرمانروا نے پاک سعودی عرب تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق اور باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔وزیرِاعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی۔دونوں رہنماو191ں نے اپنے وزراء کیساتھ دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔وزیرِاعظم نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے سیاست اور دفاع، اقتصادیات کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی۔وزیرِاعظم عمران خان نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر بھی بات چیت کی۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی سلامتی اور خود مختاری کیلئے یکجہتی کا اظہار کیا۔یو اے ای کے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان کی ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان سے تفصیلی ملاقات ہوئی ،وزیراعظم عمران خان نے دبئی میں ولی عہد شیخ محمد کے ساتھ ملاقات میں دونوں اطراف کے علاقائی اور عالمی اہمیت کے معاملات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیراطلاعات فواد چوہدری، وزیر خزانہ اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور پاکستانی سفیر معظم احمد خان بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کا پہلا غیر ملکی دورہ کامیاب رہا‘ سعودی اور یو اے ای قیادت سے ملاقاتیں کامیاب رہیں۔