137

ہم عدالتوں کا مکمل احترام کرتے ہیں‘ فواد چوہدری

اسلام آباد۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم عدالتوں کا مکمل احترام کرتے ہیں، نیب اپنی سرگرمیاں خود کرتا ہے، حکمت کا اس میں کوئی کردار نہیں۔ بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں عدالتیں آزاد ہیں۔

ہم عدالتوں کا مکمل احترام کرتے ہیں۔ نیب اپنی سرگرمیاں خود کرتا ہے۔ حکومت کا اس میں کوئی کردار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم چاہتی ہے کہ لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جانی چاہیے۔ حکومت اس بنیادی ہدف کا حصول یقینی بنائے گی۔ معاملہ آگے بڑھے گا اور قانون یقیناً اپنا راستہ لے گا۔