94

اسحاق ڈار کو سرکاری عہدے سے ہٹانے کا حکم

سلام آباد۔سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے چیئرمین بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے ہٹانے اور تین روز میں نئی تعیناتی کرنے کا حکم دیدیا۔

بدھ کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے عدالت نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ قوائد کے تحت یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہر دو سال بعد ہونا چاہیے لیکن 2016 سے اب تک کوئی اجلاس نہیں ہوا، بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین اسحاق ڈار ملک سے فرار ہیں۔

عدالت انہیں اشتہاری قرار دے کر ریڈ وارنٹ جاری کر چکی ہے، بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین کی عدم موجودگی میں بورڈ غیر فعال ہے۔عدالت نے اسحاق ڈار کو چیئرمین یو ایچ ایس بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے ہٹانے اور تین روز میں نئے چیئرمین کی تعیناتی کا حکم دیا ہے جبکہ وزارت خارجہ سمیت دیگر سٹیک ہولڈرز سے جواب طلب کر لیا گیا ۔