106

بجلی صارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے سسٹم کا اجراء

پشاور۔صارفین کی بجلی کے بلوں اوربجلی سے متعلقہ دیگرشکایات کے ازالے کے لئے پسکو نے کسٹمر کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کا آغاز کردیا ہے جوکہ صارفین بجلی کی شکایات کو متعلقہ فیلڈ افسران تک پہنچا کر ان شکایات کے ازالے تک کے تمام مراحل کے بارے میں صارف کو آگاہ رکھا جائے گا. شکایت کا مقررہ مدت کے اندر ازالہ ہونے پر بھی صارف کی تصدیق کے بعد ہی شکایت کو بندکیا جائے گا.بتا یا گیا ہے کہ صارفین بجلی کے شکایات کے ازالے کے لئے کسٹمر کمپلینٹ منیجمنٹ سسٹم نے کام شروع کردیا ہے۔

صارف فون نمبر 118 پر اپنی شکایت رجسٹرکر سکے گا جبکہ 8118 پر اپنے موبائل سے ایس ایم ایس کے ذریعے بھی شکایت درج کرواسکتا ہے.اسی طرح موبائل پر روشن پاکستان کی ایپ سے اپنے لیپ ٹاپ ؍ کمپیوٹر؍ موبائل پر روشن پاکستان ایپ پر جاکر بھی اپنی شکایت درج کرواسکتا ہے. صارف کو شکایت کا ٹریکنگ ؍ ٹکٹ نمبر دیا جائے گا جس کا حوالہ دیکرصارف کو اپ ڈیٹ رکھا جائے گا اورصارف جب چاھے خود بھی اپنی شکایت کا معیار چیک کرسکے گا۔

سسٹم صارف کی شکایت کو متعلقہ ایکسین249ایس ڈی او اور لائن سپرنٹنڈنٹ تک پہنچائے گا جبکہ صارف کو شکایت کے ازالے کے تمام مراحل پر وقتا فوقتا آگاہ رکھا جائے گا.صارف کی شکایت کو پسکو کا کوئی اہلکاربغیرایکشن لئے چھوڑنہیں سکتا جب تک صارف خود شکایت کے ازالے کے بارے میں سسٹم کو آگاہ نہیں کرے گاتب تک شکایت کو ختم نہیں کیا جاسکے گا ۔