69

پشاور یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویٹ داخلوں کا اعلان

پشاور۔جامعہ نے ایم ایس ‘ ایس فل اور پی ایچ ڈی فال سمسٹرسیشن 2018-19 کے داخلہ شیڈول کا اعلان کردیا ڈائریکٹر داخلہ جات علی اصغر جان کے اعلامیہ کے مطابق داخلہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 28 ستمبر مقرر کی گئی ہے ٹیسٹ 7 اکتوبر کو ہوگا جبکہ ٹیسٹ کا نتیجہ 9 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا داخلے 12اکتوبر سے شروع ہوں گے جبکہ کلاسز کا آغاز اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں کیا جائے گا۔