99

احتساب عدالت میں پیشی پر نوازشریف آبدیدہ ہوگئے

اسلام آباد۔ احتساب عدالت میں سماعت سے پہلے بیگم کلثوم نواز کی مغفرت کے لیے دعا کے دوران سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہوگئے۔ منگل کو سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کیس کی سماعت جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔ احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے سماعت کی ۔سابق وزیراعظم نوازشریف کوسخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت لایا گیا۔سماعت سے پہلے بیگم کلثوم نواز کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔ دعا کے دوران سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہوگئے۔