81

ہسپتالوں کے معاملات درست کرنے کیلئے نیا بور ڈآف گورنر لگانے کا حکم

اسلام آباد۔ سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں خلاف ضابطہ تقرریوں سے متعلق کیس میں ہسپتالوں کے معاملات درست کرنے کے لئے نیا بورڈ آف گورنر لگانے کا حکم دے دیا‘ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر کام ٹھیک نہیں ہوا تو یہ درخواست دوبارہ سنیں گے۔

منگل کو سپریم کورٹ میں خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں خلاف ضابطہ تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ چیف جسٹس نے کہا نئی حکومت بن چکی ہے بے ضابطہ تقرریوں کو ٹھیک کریں۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے درخواست دی تھی تمام خلاف ضابطہ تقرریوں کو درست کیا جائے۔ عدالت نے حکم دیا کہ نیا بورڈ آف گورنر لگایا جائے جو ہسپتالوں کے معاملات ٹھیک کرے۔

اگر کام ٹھیک نہیں ہوا تو یہ درخواست دوبارہ سنیں گے۔ ایڈووکیٹ جنر ل کے پی نے بنائے گئے بورڈ عارضی تھے سپریم کورٹ نے نئے بورڈ آف گورنرز کو ہسپتالوں میں تقرریوں کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ ہم کے پی کے ہسپتالوں کا دورہ کرکے بہتری کا جائزہ لیں گے کسی مشکل کی صورت میں کیس بحالی کی درخواست دی جاسکتی ہے۔